ابنا: ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر سید مسعود الجزائری نے کہا ہے کہ امریکا، سعودی عرب اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق میں پراكسي وار چھیڑے ہوئے ہے۔انہوں نے العالم ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران، دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کی طرف سے ہونے والی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی طاقتوں اور ان کے پٹھو کی سازشوں م کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا امریکی حکومت سے براہ راست تعلق ہے۔
انہوں نے علاقے میں امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کی تقسیم کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش کو ہم شام میں دیکھ چکے ہیں اور اب قدیم تہذیب اور ثقافت کے مالک عراق کو ان سازشوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا نے سعودی عرب سمیت علاقے کے اپنے اتحادیوں کی مدد سے عراق کے خلاف پراكسي وار چھیڑ رکھا ہے، کہا کہ جو ملک اس پراكسي مرحلے میں ساتھ دے رہے ہیں ان میں دہشت گردوں کی تربیت، ان کی مالی، اسٹرٹیجک اور خفیہ اطلاعات پر مبنی مدد کا سہارا لیا جاتا ہے۔
سید مسعود الجزائری نے دہشت گردی کے خلاف ایران کی طرف سے عراق کی مدد کے بارے میں کہا کہ ایران، عراق کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عراقی عوام کے بھرپور حمایت اور مراجع کرام کے فتوؤں کی بنیاد پر موجودہ بحران پر قابو پانے میں مکمل توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عراقی عوام کی مزاحمت، دہشت گردوں کو عراق چھوڑنے پر مجبور کر دے گی۔
اس کے باوجود سید مسعود الجزائری نے زور دیا کہ اگر ضرورت ہوئی تو ایران، دہشت گردی کے مقابلے میں عراق کی مدد کرے گا کیونکہ ایران بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا ہے۔
.....
/169